اب سرجیکل ماسک اتارے بغیر آئی فون کو ان لاک کریں

433

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث تقریباً تمام ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے سرجیکل ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر ان اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے تو چہرے کی مدد سے اپنا فون ان لاک (Unlock) کرتے ہیں۔

اس دشواری کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل ایک ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس میں سرجیکل ماسک اتارے بغیر آئی فون کو ان لاک کرنا ممکن ہوگا۔

اس فیچر کی بدولت سرجیکل ماسک کے باوجود آئی فون صارف کو شناخت کرسکے گا جس کے لیے ایک پاس کوڈ انٹری اسکرین کے نیچے سوائپنگ اپ کرنے پر نظر آئے گی، جس کے بعد ڈیوائس صارف کے چہرے کو سرچ نہیں کرے گی۔

یعنی فیس آئی ڈی ٹول میں تو آئی فون کو ماسک اتارے بغیر ان لاک نہیں کیا جاسکے گا مگر پاس کوڈ ان لاک آپشن اس کی جگہ لے گا۔

اپیل کی جانب سے ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا یہ فیچر کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ تاہم یہ فیچر اس وقت آئی او ایس 13.5 کے بیٹا ورژن میں موجود ہے۔