پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ حکمران کبھی ملکی اداروں کو ٹھیک نہیں ہونے دے گا۔ بانی ایم کیو ایم نے لندن میں بیٹھ کر لوگوں کو ملک میں مروایا ۔ بلدیاتی نظام سے لوگوں کی زندگیاں بدلتی ہیں۔
کراچی میں پی ٹی آئی کے تحت ہونے والے پاکستان زندہ باد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ مہاجر یہ نہ سمجھیں وہ اکیلے ہیں ،ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں گا جبکہ مہاجروں کو کسی کے سامنے خود کو محب وطن ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔
عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم لند ن سے بیٹھ کرکراچی کی تقدیر کا فیصلہ کرتا تھا کراچی میں ایک وقت تھاکہ کسی کو اپنی جان و مال کا ڈر نہیں تھا۔ انکاکہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم نے کسی کو اپنا نمبر ٹو نہیں بننے دیا، جب بانی متحدہ کو عظیم طارق سے خطرہ ہوا تو اس کو مروا دیا جبکہ عظیم طارق ایک پڑھا لکھا اور انقلابی سوچ والا انسان تھا۔
پی ٹی آئی کے قائد کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کو سیاسی مداخلت نے تباہ کیا،پیسے لےکر بھرتیاں کی گئیں اور اللہ نےموقع دیاتوکراچی پولیس بہتر کرینگے آپکورینجرزکی ضرورت نہیں پڑیگی۔
عمران خان کا مزید کہناتھا کہ کرپٹ حکمران کبھی ملکی اداروں کو ٹھیک نہیں ہونے دے گا اور کرپشن تب ختم ہوگی جب ادارے مضبوط اور آزاد ہوں گے جبکہ کرپشن کا مقابلہ کرنا ہم سب کا فرض ہے۔