کورونا وائرس: اسمارٹ ہیلمٹ کا استعمال شروع

405

روم: اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایئر پورٹ پر کورونا وائرس کا پتہ لگانے کیلئے اسمارٹ ہیلمٹ کا استعمال شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں پہلی بار لوگوں میں کورونا وائرس کا پتہ لگانے کیلئے  اسمارٹ ہیلمٹ کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروائی  گئی ہے، اس اسمارٹ ہیلمٹ میں ایک انفرا ریڈ کیمرا اور تھرمو سکینر نصب ہے جو ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور ملازمین کا درجہ حرارت سکین کرنے اور کوروناوائرس کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Italy daily death toll and new cases rise | The Canberra Times ...

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ ٹیکنالوجی دبئی میں استعمال کی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اب تک اٹلی میں 30 سے زائداموات ہو چکی ہیں جبکہ 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔