حالات کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا، ترجمان بلوچستان

87

کوئٹہ (آن لائن) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ تمام حالات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، اب اگر کسی شخص یا تاجر نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ پر یس کا نفرنس کر تے ہو ئے لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے 13 لاکھ 29 ہزار خاندان معاشی طور پر متاثر ہو رہے ہیں، 6 ہفتوں کے دوران کورونا وائرسکے مریضوں کی شرح میں 161 فی صد اضافہ ہوا ہے، بلوچستان کے 14 اضلاع میں وائرس پھیل رہا ہے، زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں کوٹائین ہیں، سب سے زیادہ کیسز کوئٹہ میں سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور اگر اب کہیں بھی خلاف ورزی ہوئی تو سختی سے کارروائی کی جائے گی۔