امر??? ن? چ?ن? ش?ر?و? پر د?و?? د?? ?ا الزام عائد ?رد?ا

279

واشنگٹن: امریکہ کے محکمہ انصاف نے 15 چینی شہریوں پر یونیورسٹیوں میں داخلے کے امتحانات میں جعل سازی اور دھوکہ دہی کا الزام عائد کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزمان نے اصل طلبہ کی جگہ ایس اے ٹی،ٹوفی اور جی آرای کے امتحانت دئیے اور اس مقصد کے لیے جعلی پاسپورٹ بھی استعمال کئے ملزمان کی عمریں 19 سے 26 سال کے درمیان ہیں جن مرد اور خواتین شامل ہیں۔

ایجنسی نیوز کے مطابق اگر چینی شہریوں پر جرم ثابت ہوگیا تو ان کو 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے تصدیق کی ہے کہ ملزمان نے اصل طلبہ کی جگہ امریکی یونیورسٹی میں داخلے کے سب اہم امتحان (ایس اے ٹی)کے علاوہ ٹیسٹ آف انگلش ویزا فارن لینگویج (ٹوفل)اور گریجوئیٹ ریکارڈ ایگزامینیشن (جی آر ای )کے امتحانات بھی دیئے اور ملزمان نے تعلیمی ویزوں کے سلسلے میں فرضی چینی پاسپورٹوں کی مدد سے فراڈ کیا۔