??پ? ?? بلد?ات? ال??شن، فائرنگ ?? واقعات م?? چار افراد زخم?

248

پشاور: خیبر پختون خواہ میں آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے کارکنا ن کے درمیان تصادم اور ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے ناساپہ کے پرائمری اسکول میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے خواتین پولنگ اسٹیشن میں گھس کر ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین خواتین زخمی ہوئیں ۔زخمی خواتین کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ کاکشال میں پیش آیا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے حامیوں کے درمیان تصادم ہوا ، تصادم کے باعث کاکشال کے ہائیر سیکنڈری اسکول میں پولنگ کے عمل کو روک دیا گیا ہے جبکہ ہوائی فائرنگ کے زد میں آکر ایک بچہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ایبٹ آباد میں پولنگ اسٹیشن 458 پر سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہےعلاقے میں کشیدگی کے باعث فوج کو طلب کرلیا گیا ہے ۔

سوات کے کئی علاقوں میں کشیدگی کے باعث فوج نے کئی پولنگ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور دوبارہ سے پولنگ کا آغاز کرادیا گیا ہے ۔

نوشہرہ میں بھی کئی مقامات پر پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی کے کارکنان کے درمیان تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تصادم کے نتیجے میں اسلحے کا کھلے عام استعمال کیا جا رہا ہے ۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران اسلحے کی نمائش کی ممانعت ہوگی ۔