بلوچستان کی تاریخ مسخ نہیں کرنے دیں گے، وزیراعلیٰ جام کمال

93

کوئٹہ(آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سینیٹر سرفراز بگٹی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سرداراختر جان مینگل کے ٹی وی انٹر ویو پر اپنے رعم عمل میں کہا ہے کہ ٹی وی چینلز پر بلوچستان کی تاریخ کو مسخ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ اس خطے میں 3آزاد ریاستیں تھی کسی کونسل یاادارہ نہیں دی تھی بلکہ ہمارے آباواجداد نے اس کے لیے جدوجہد کی تھی۔ لسبیلہ، قلات، مکران اور خاران ریاستیں تھی جو آزاد طرز حکمرانی میں رہی ہیں، لسبیلہ نے
پاکستان کے ساتھ اپنے الحاق کا اعلان کیا،آج کا بلوچستان پاکستان سے قبل مختلف علاقوں میں تقسیم تھا جس میں قلات جیسی شاہی ریاستیں شامل تھی۔ سرداراختر جان مینگل نے نجی ٹی وی چینلرپر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا بلوچستان کے لوگ اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل نہیں ہوئے۔