ذوالفقار مرزا ?? ضمانت م?? 10 جون ت? توس?ع

215

کراچی: انسداد دہشت گردی کے عدالت نے سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں دس جون تک توسیع کردی ہے سابق وزیرداخلہ کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے خود ذوالفقار مرزا رینجرز کی حفاظتی تحویل میں انسداد عدالت میں پیش ہوئے ۔

سابق وزیر داخلہ اور ان کے ساتھیوں پر درخشاں تھانے کے عملے کو ہراساں کئے جانے کا الزام ہے واضح رہے کہ ذوالفقار مرزا پر کراچی میں دس سے زائد مقدمات درج ہیں جبکہ بدین میں بھی ان پر چار مقدمات درج ہیں جن میں دہشت گردی ایکٹ کا مقدمہ بھی شامل ہیں ۔