ج? س?ون اجلاس ، چ?ن? ?رنس? ?و ب?ن الاقوام? ل?ن د?ن م?? شامل ?رن? ?ا ام?ان

231

                برلن: جرمنی میں ترقی یافتہ جی سیون ممالک کی مالیاتی کانفرنس کے دوران چینی کرنسی یوآن کو بھی بین الاقوامی لین دین میں شامل کرنے کا امشروط فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں چین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے معیار پر پورا اتریں ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن وزیر مالیات وولف گانگ شوئبلے نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تجارت میں یوآن کو بھی شامل کیا جائے گا ۔

شوئبلے کے مطابق اس سلسلے میں حائل تکنیکی رکاوٹوں کو جلد دور کرلیا جائےگا ۔ اجلاس میں جی سیون ممالک کے وزرائے مالیات اور مرکزی بینکوں کے سربراہان نے شرکت کی ۔ ڈریسڈن منعقدہ اس دو روزہ کانفرنس کو7 اور 8 جون کو جرمنی میں مجوزہ جی سیون سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔