نارتھ ناظم آباد:حسین لاکھانی اسپتال میں مفت او پی ڈیز کا آغاز

70

کراچی (پ ر) حسین لاکھانی ٹرسٹ کے زیرانتظام نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں واقع حسین لاکھانی ہسپتال میں مفت او پی ڈیز کا دوبارہ سے آغاز کردیا گیا ہے ، کورونا کے باعث او پی ڈیز عارضی طور پر بند کی گئی تھیں، تاہم اب تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ او پی ڈیز کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے جہاں جنرل فزیشن، بچوں کے امراض، امراض نسواں و زچہ بچہ اور ڈینٹل او پی ڈی کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔