کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سیل کردیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر اسمابتول نے بتایا کہ سینی ٹائزر،ماسک اوردستانوں کااستعمال نہیں کیا جارہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کی آسانی کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تیسرے روز بھی عوام لاپروا نظرآئے،اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز)کی خلاف ورزی پر گل پلازہ بھی سیل کردیا گیا ہے،
دوسری جانب ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر طارق روڈ پر 3دکانیں جبکہ عبداللہ ہارون روڈ پر 4 مارکیٹیں بھی سیل کردی گئیں۔
کمشنر کراچی افتخار شلوانی کے مطابق اسٹینڈر آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر گل پلازہ، زینب مارکیٹ سمیت شہر میں مختلف دکانوں کو بند کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع جنوبی میں زینب مارکیٹ اور گل پلازہ جبکہ ضلع شرقی میں دکانوں کے اندر ہجوم کے باعث لائم لائٹ، شو پلینٹ اور اسٹائلو کے اسٹورز کو بھی بند کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام مارکیٹوں میں میرے دوروں اور وارننگز کے باوجود ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جارہا تھا۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد سوڈھر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر آصف رضا چانڈیو نے زینب مارکیٹ چھاپا مارا تھا اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کےباعث زینب مارکیٹ کو سیل کردیا تھا۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہا کہ دکانداروں اور خریداروں نے ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے اور نہ ہی سینیٹائزرز کا استعمال کیا جارہا تھا۔
کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ پہلےدن ہی دکانوں کودورہ کیاتھا،ایس اوپی پرعمل نہیں ہورہاتھا، ہم نےایس اوپی پرعمل کےلیےدکانداروں کو2دن دیےتھے، اگردکان دارایس اوپی پرعمل کریں گےتوکارروائی نہیں ہوگی، دکانداروں کودکانیں کھولنےسے متعلق پلان دینا ہوگا۔
اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کوسیل کردیا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی تھی اور دکاندار اورخریدار وں نے ماسک بھی نہیں پہنے ہوئےہیں جبکہ دکانداروں نے کہا کہ ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کررہے تھے۔