طورخم پر یومیہ ٹرانزٹ گاڑیوں کی کلیرنس کی تعداد 150 کرنے پر اتفاق

101

پشاور(اے پی پی)پاک افغان سرحد طورخم کے مقام پر ضلعی انتظامیہ خیبر ، کسٹم ، این ایل سی،فرنٹئیرکور اور پولیس حکام کا مشترکہ اجلاس انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے یومیہ 100 ٹرانزٹ گاڑیوں کی کلیرنس کی تعداد بڑھاکر ڈیڑھ سو کرنے پر اتفاق کیا۔ مشترکہ اجلاس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر ڈاکٹرمحمد اقبال کے ساتھ ٹرانسپورٹرز کی ایک وفد نے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ڈی پی او کو ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبرڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صوبائی کومت کے احکامات کے مطابق پالیسی مرتب کی گئی ہے اور ہم ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ تاہم ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے اداروں اور حکام سے مل کر معقول حل تلاش کریں گے۔ ڈی پی او نے کہا کہ حکومت کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر 100 ٹرانزٹ گاڑیوں کی تعداد کو بڑھاکر 150 کردیا گیا ہے ۔