اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مذہبی اور نسلی منافرت پھیلا رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے یہ بات سکیورٹی اور جسٹس کانفرنس میں کہی۔ رعد الحسین نے ڈونلڈ ٹرمپ، برطانیہ کے نائیکل فاراگے اور پرتگال کے رائٹسٹ لیڈر گیرٹ وائلڈرز کو خیال پردازی کرنے والے، متعصب، اور سستی شہرت کے حامل افراد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ داعش جیسی دھمکیاں استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں داعش اور ان افراد کے درمیاں موازنہ نہیں کررہا ہوں البتہ سستی شہرت حاصل کرنے والے اسی طری کی باتیں کرتے ہیں۔ رعد الحسین نے کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں پر پابندی لگانے کی بات نہایت ہی گھٹیا ہیں۔