??پ? ??بلد?ات? ال??شن، صوب? ?? ?ئ? علاقو? م?? فوج تع?نات

183

پشاور: خیبر پختون خواہ کےبلدیاتی الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے کارکنا ن کےدرمیان تصادم کے باعث مختلف علاقوں میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں فوجی دستوں نے پہنچ کر وہاں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق آج ہونے والی بلدیاتی الیکشن میں جہاں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی وہیں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولنگ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی گئی شہر کے کئی مقامات پر پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی جس کے باعث چودہ سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔

حالات کی سنگینی کا اندازہ کرتے ہوئے شہر کے کئی مقامات پر فوج نے مداخلت کی اور اپنی نگرانی میں پولنگ کا عمل شروع کرایا جن علاقوں میں فوج نے کنٹرول سبنھالا ان میں ایبٹ آباد ، لوئردیر ، چارسدہ اورپشاور کے ناساپہ سمیت کئی علاقے شامل ہیں ۔