ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ، اور سانحے میں جاں بحق ہونے والے کےاہل خانہ سے تعزیت کرتا ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والےبیان کے مطابق پاکستانی حکومت اور عوام جاں بحق افراداورزخمیوں کےاہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ 5 ستمبر کو افغانستان کی دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے قریب یکےبعد دیگرے دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں فوجی جنرل سمیت 24 افراد ہلاک جبکہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔