کراچی کے علاقے اسٹارگیٹ پر سول سوسائٹی کی طرف سے نکالی گئی ریلی کی وجہ سے شاہراہ فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے ۔ ٹریفک جام کی وجہ سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں ۔
سول سوسائٹی کی طرف سے نکالی گئی احتجاجی ریلی کی وجہ سے شاہراہ فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔ شاہراہ فیصل پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے کورنگی سے شاہ فیصل کالونی کی طرف جانے والی سڑک بھی ٹریفک کی روانگی متاثر ہے ۔ ٹریفک جام کی وجہ سے متعدد ایمبولینسز بھی پھنس گئی ہیں ۔ دفاتر سے گھر جانے والے مسافر رل گئے ہیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق متعدد گاڑیوں میں ایندھن ختم ہو گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگ گاڑیوں کو دھکا لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام کی وجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ پر پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پی آئی اے اور دیگر ایئرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں ۔