کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی جس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں کی راتیں جاگتی ہیں اور رمضان میں تو یہ شہر بالکل نہیں سوتا ہے۔شاپنگ،نائٹ کرکٹ اور فوڈ اسٹریٹ میں سحری،یہ وہ مشاغل ہیں جو تراویح کے بعد سے فجر تک لوگوں کو مصروف رکھتے تھے۔
کراچی میں افطار کے بعد کھانے پینے کے شوقین لوگ کھارادر،برنس روڈ،حسین آباد، ایم اے جناح روڈ، سی ویو، بوٹ بیسن،فائیو اسٹار چورنگی،لنڈی کوتل چورنگی،لیاقت آباد،رنچھوڑ لین،طارق روڈ، بہادرآباد،سیون اسٹار چورنگی پرموجودچٹخارے دار کھانوں کے ریستورانوں اور فورڈ اسٹریٹوں کا رخ کرتے تھے۔