تھائی لینڈ کے شورش زدہ جنوبی علاقے میں ایک موٹر سائیکل میں رکھے بم کے پھٹنے سے ایک چار سالہ بچی اور اس کے والد سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس علاقے میں لسانی گروپ مالے سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند حکومتی فورسز اور شہریوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔ اس علاقے میں 2004ء سے لے کر اب تک ساڑھے 6 ہزار افراد ، جن میں زیادہ تر شہری ہیں دہشت گردانہ حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔