بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں تشویشناک حد تک اضافہ

228

بھارت میں گزشتہ چار برسوں کے دوران خواتین کے خلاف جرائم میں 34 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرائم کے حوالے سے سرکاری اعداد و شمار جمع کرنے والے بھارتی ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2015ءتک کے چار برسوں میں خواتین کے خلاف سب سے زیادہ جرائم ان کے شوہروں اور قریبی رشتہ داروں کی طرف سے کیے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق 2015ءمیں خواتین کے خلاف جرائم کے مجموعی طور پر3 لاکھ 27 ہزار394 معاملات درج کرائے گئے۔ اس میں عصمت دری کے 34 ہزار 651 معاملات شامل تھے۔