سینیگال کے صدر میکی دو روزہ دورے کے وطن واپس روانہ

227

سینیگال کے صدر میکی سال وفد کے ہمراہ پاکستان کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کرکے بدھ کو اپنے ملک واپس روانہ ہو گئے۔ سینیگال کے صدر کو اسلام آباد ایئرپورٹ کے نور خان ایئربیس سے رخصت کیا گیا۔ صدر میکی سال 34 رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعظم نواز شریف کی دعوت پر پاکستان آئے تھے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سینیگالکے صدر نے پاکستان میں قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے سینیگال کی ترقیاتی ضروریات پوری کرنے میں پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی پیشکش کی اور دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ میکی سال نے وفد کے ہمراہ بدھ کو پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا بھی دورہ کیا۔