مانچیسٹر:ٹی 20 میچ:انگلینڈکاپاکستان کوجیت کے لئے136 کا ہدف

196

انگلینڈ نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 136 رنز کا ہدف دے دیا ۔ انگلش ٹیم کی طرف سے الیکس ہیلز 37 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لئے 136 رنز کا ہدف دے دیا ۔ انگلینڈ کی طرف سے جیسن رائے اور الیکس ہیلز نے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔ اور تیزی سے کھیلتے ہوئے اسکور کر 56 پر پہنچا دیا ۔ اس موقعے پر جیسن رائے ایک غلط شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے ۔ دوسری وکٹ 67 کے مجموعی اسکور پر گری جب الیکس ہیلز 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ تیسری وکٹ بھی 67 کے مجموعی اسکور پر گری جب جوروٹ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ چوتھی وکٹ 93 کے مجموعی اسکور پر گری جب بٹلر 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پانچویں وکٹ 104 کے اسکور پر گری جب سٹوکس 4 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔ چھٹی وکٹ 110 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان اوئن مورگن 14 رنز بنا کر اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ اور اس طرح انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز کے اختتام پر 135 رنز اسکور کئے۔

پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ عماد وسیم اور حسن علی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں ۔