رمضان میں وزن کم کرنے کے آسان طریقے

631

سائنس دان بھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ماہِ رمضان کے روزے رکھنے سے انسان کے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی لیے رمضان وہ مہینہ ہے جس میں ہم اپنی صحت کو مزید بہتر کرسکتے ہیں۔ رمضان میں چند عادات اپنانے سے انسان خود کو صحت مند محسوس کرتا ہے۔ درجہ ذیل عادات پر عمل کرنے سے آپ اپنے وزرن میں کمی کرسکتے ہیں۔

پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال:

روزہ کھولنے سے لے کر دوبارہ روزہ رکھنے کے دوران پانی کو اہمیت دیں۔ روزہ کھولتے ہی کھجور کھانے کے بعد 2 گلاس سادہ پانی پیئں مگر آہستہ آہستہ۔ افطار کے بعد کیفین پر مشتمل مشروبات جیسے کے چائے، کافی سے گریز کریں۔ کیفین مشروبات سے انسانی جسم سے فوراً پانی نکل جاتا ہے جو کہ مضر صحت ہے۔

سبز چائے لے سکتے ہیں، سبز چائے مفید ثابت ہوگی۔ افطار کے بعد 30 منٹ سے 1 گھنٹے کا وقفہ لیں اور اس کے بعد وقتاً فوقتاً سادہ پانی پیتے رہیں۔

کھجور:           

کھجور ایک مکمل غذا ہے جو آ پ کو فوراً طاقت دیتی ہے۔ روزے کی حالت میں اگر آپ کا شوگر لیول یا بلڈ پریشر لیول کم ہوتو کھجور کے کھاتے ہی طبیعت سنبھلنے لگتی ہے۔

سحری کی اہمیت:

سحری کے وقت کوشش کریں کہ بھوک کے مطابق غذا لیں۔ سحری میں کم یا بھوکے رہنے کا مطلب ہے آنے والے دن میں آپ سست، بھوک کا شکار اور چڑچڑے رہیں گے۔ بھوک کے سبب افطار میں زیادہ کھائیں گے جس سے وزن کم کرنے کے منصوبے میں ناکام ہو جائیں گے۔

سحری کے دوران دودھ، دہی، انڈے، فائبر، پھلیوں، سبزیوں، براؤن بریڈ پھل، دلیہ کا استعمال زیادہ کریں۔ چائے، چینی، پروسیسڈ فوڈ، نمکین مشروبات، نمکین غذاؤں سے اجتناب کریں۔ ان سے آپ کو سارا دن پیاس محسوس ہو سکتی ہے۔

روز مرہ کی روٹین:

رمضان کے دوران اپنی روٹین کو خراب نہ کریں۔ رات کو سونے کا وقت مقرر کریں اور سارا دن سونے سے گریز کریں۔ زیادہ دھوپ میں باہر نہ جائیں۔ رمضان کے دوران ورزش کو معمول بنا لیں اس سے آپ کا وزن تیزی سے کم ہوگا۔