ٹیکسوں کی وصولی کا حجم 10.5 فیصد سے زائد ہوگیا، ماہرین

124

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تاریخ میں پہلی بار ٹیکسوں کا ملکی مجوعی پیداوار سے تناسب ڈبل ڈیجٹ میں پہنچ گیا۔ مالی سال 2016 میں ملکی مجموعی پیداوار سے ٹیکسوں کا تناسب 10 اعشاریہ 5 فیصد ہوگیا۔ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب محصولات کا ملکی مجوعی پیداوار سے تناسب ڈبل ڈیجٹ میں پہنچا ہو۔ مالی سال 16۔2015 ء میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا ٹیکس وصول ہواجبکہ اسی عرصے کے دوران ملکی مجوعی پیداوار کا حجم 29 ہزار ارب روپے رہا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں میں اضافہ خوش آئند ضرور ہے مگر ابھی بھی دنیا کے دیگر ترقی پزیر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ حکومت کو ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات اور اس کے دائرہ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ محصولات کا جی ڈی پی سے تناسب مزید بڑھے۔