کنٹرول لائن: بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری

99

کھوئی رٹہ (صباح نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہیں کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے، کھوئی رٹہ سیکٹر پر سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں کس جمیری، ٹائیں، جگالپال، ججوٹ بہادر میں جمعرات کی شب بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔ دھماکوں گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے لوگ محصور ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔