کورونا وائرس: امریکی دواساز کمپنی کا 100 فیصد مؤثر اینٹی باڈی بنانے کا دعویٰ

457

واشنگٹن: امریکا کی ایک دواساز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی نے کورونا وائرس کے خلاف 100 فیصد مؤثر اینٹی باڈی تیار کرلی ہے۔

دواساز کمپنی سورینٹو تھراپیوٹک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تیار کردہ اینٹی باڈی کورونا کو انسانی جسم میں روکنے کے لیے انتہائی مؤثر ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو دوا کی تیاری کے لیے درخواست دے دی ہے، ایک ماہ میں دو لاکھ ڈوز تیار کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس قبل ایک امریکی ڈاکٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ جوڑوں کے درد کی دوا کورونا وائرس کے مریض کے علاج کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

غیر ملکی نیوز چینل فاکس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی ڈاکٹر عمران شریف نے دعویٰ کیا تھاکہ جوڑوں کے درد کی دوا میں کورونا وائرس کا علاج موجود ہے۔

ڈاکٹر عمران شریف نے کہا تھا کہ انہوں نے وینٹی لیٹر پر موجود کورونا وائرس کے ایک مریض کو جوڑوں کے درد کی دوا Tocilizumab دی، پانچ دنوں میں مریض کی طبعیت بحال ہونا شروع ہوگئی۔

ڈاکٹر عمران شریف کے مطابق مریض کی طبعیت میں بہتری کے بعد انہیں جنرل وارڈ میں شفت کر دیا گیا۔

امریکی ڈاکٹر کا کہنا تھاکہ میں مشورہ دوں گا کہ جب کسی مریض کی حالت زیادہ خرابی کی طرف جا رہی ہو اور مریض وینٹی لیٹر پر ہو تو انتظار کیے بغیر مریض کو یہ دوا دیں، اگر تاخیر کی گئی تو دوا اثر نہیں کرے گی۔