16ستمبر کومیعادختم ہونے والی ادویہ کے چھڑکاؤ کافیصلہ

89

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے عید الاضحی پر 16ستمبرکو میعاد ختم ہونے والی دوائی سے اسپرے کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی اگست میں ہونے والی دو بارشوں کے بعد بھی ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم شروع نہ کرسکی ۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس 3ہزار لیٹر جراثیم کش ادویات موجود ہیں جس کی میعاد 16ستمبر2016ء کو ختم ہورہی ہے جس کو عید الاضحی پر آلائشوں کو اُٹھانے کے بعد شہر میں جراثیم کش اسپرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ زائدالمیعاد جراثیم کش ادویات موثر ثابت نہ ہونے سے عید الاضحی کے بعد شہر میں مہلک امراض کے پھیلنے کا شدید اندیشہ ہے ۔جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ماہ اگست میں ہونے والی 2بارشوں کے بعد بھی تاحال ڈینگی اور مکھی مچھروں سے بچاؤ کے لیے شہر میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کرانے سے قاصر رہی۔ ذرائع کے مطابق میونسپل سروسز میں وافر مقدار میں اسپرے کی دوائیاں موجود ہیں ۔