جمیکا (جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل ڈسپلنری ایکشن سے بال بال بچ گئے۔کرس گیل کی جانب سے سی پی ایل فرنچائز جمیکا تلاوہاز سے نکالنے پر مینجمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر کرس گیل کا کیس ٹورنامنٹ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔کرس گیل کے کیس پر کرکٹ ویسٹ انڈیز اور سی پی ایل ٹورنامنٹ کمیٹی کے تین رکنی ٹریبونل نے سماعت کرتے ہوئے معاملے کو نمٹا دیا ہے۔دوسری جانب کرس گیل نے اپنے مؤقف میں کہاکہ مقصد کرکٹ ویسٹ انڈیز اور سی پی ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانا نہیں تھا ، جمیکا کی جانب سے کیریئر کا اختتام چاہتا تھا تاہم مجھے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔کرس گیل نے کہا ہے کہ بیان میں معاملے کی جو وضاحت کی اس پر قائم ہوں۔