سانح? مستونگ ، 20 افراد ?? شناخت ?و گئ? ، ?پ?? ?مشنر

299

سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونےوالے 22 میں سے 20 افراد کی شناخت ہو گئی ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے جاں بحق افراد کا تعلق پشین ، قلعہ عبداللہ اور چمن سے ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نعیم بازئی نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ رات کوئٹہ سے کراچی آنے والی دو کوچز میں اغواء کر کے قتل کیئے جانے والے 22 میں سے 20 افراد کی شناخت ہو گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا جاں بحق افراد کا تعلق پشین ، قلعہ عبداللہ اور چمن کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ نعیم بازئی کا کہنا تھا 9 افراد کا تعلق پشین ، 6 افراد کا تعلق قلعہ عبداللہ اور 5 افراد کا تعلق چمن کے مختلف علاقوں سے ہے ۔ ان کا کہنا تھا جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا اور دو چچازاد بھی شامل ہیں ۔