جے یو آئی سعودی عرب کی جانب سے تعزیتی ریفرنس

132

جمعیت علمائے اسلام (ریاض، سعودی عرب) کے سیکرٹری اطلاعات قاری محمد قاسم محمدی کو تراویح اورختم قرآن کے بعد واپسی پر ان کے گاؤں مردان میں بے دردی سےشہید کردیاگیا، جس پر سعودی عرب میں پاکستانی برادری کی مذہبی، سیاسی، سماجی، فلاحی اور صحافتی تنطیموں کے علاوہ جے یو آئی سعودی عرب جدہ کے صدر قاری محمد رفیع اللہ ہزاروی، جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالصبور، مجلس عاملہ کے تمام ارکان، مرکزی صدر انجینئر پیرعبدالمنان، مرکزی جنرل سیکرٹری قاری محمد الیاس، قاری عزیز الرحمان ہزاروی مرکزی سیکرٹری اطلاعات، مولانا غلام رسول مینگل، مولانا شبیر احمد، مولانا عبدالحکیم دیشانی ، مولانا عزیز الرحمن درانی، مولانا اسد اللہ، مولانا عثمان معظم، مولانا شمس الحق پاشتو الائی، انجینئر الحاج محمد سجاد خان، خان نعیم سواتی، مفتی اسماعیل بٹگرامی، مولانا مراد بخش الحسنی، مولانا عزیز الرحمن حجازی واراکین مرکزی مجلس عاملہ نے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہم غم کی اس گھڑی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےآمین۔