پاکستانی پلیئر مزمل مرتضیٰ کی ٹاپ سیڈ ہاؤ چن یو کو اپ سیٹ شکست

106

کولمبو(جسارت نیوز) آئی ٹی ایف جونیئر سرکٹ گریڈ5 ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نمبر ایک جونیئر پلیئر مزمل مرتضیٰ ٹاپ سیڈ چائنیزتائپے کے پلیئر ہاؤ چن یو کو اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ سری لنکا میں کھیلے گئے پری کوارٹرفائنل میں پاکستان کے مزمل مرتضیٰ نے حریف چائنیزتائپے کے پلیئر ہاؤ چن کو اسٹریٹ سیٹس میں 7-6 اور 6-2 سے اپ سیٹ شکست دے کر کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کیا، کوارٹرفائنل میں مزمل کو چائنیزتائپے کے پلیئر چنگ لین کا چیلنج درپیش ہو گا۔ پاکستانی پلیئر مزمل مرتضیٰ نے اپنے ہالینڈ کے جوڑی دار رن مولر کے ہمراہ ہان چن لین اور شان یوسان پر مشتمل چائنیزتائپے کی جوڑی کو اپ سیٹ شکست دی۔
کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔