کاشف گلزار شیخ ایم ڈی سولڈ ویسٹ اور آصف اکرام ڈی جی کے ڈی اے تعینات

107

200519-08-
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے دو اہم اداروں کے سربراہ تبدیل کردیے گئے۔ آصف اکرام کو سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے فارغ جبکہ ڈاکٹر سیف الرحمن سے ڈی جی کے ڈی اے کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے کاشف گلزار شیخ کو نیا ایم ڈی سولڈ ویسٹ اور آصف اکرام ڈی جی ادارہ ترقیات کراچی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ کاشف گلزار چھٹیوں پر ملک سے باہر ہیں مگر حیرت انگز طور پر گزشتہ روز ان کی غیر موجودگی کے باوجود اہم ترین عہدے سے نوازا گیا، ذرائع کے مطابق کاشف گلزار کی ایم ڈی سالڈ ویسٹ تعیناتی پی پی پی کے اہم عہدیدار کے دباؤ پر کی گئی ہے۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق گریڈ 20کے کئی افسران سالوں سے اپنی تعیناتیوں کے منتظر ہیں تاہم حکومت سندھ سیاسی بنیاد پر اہم اور پرکشش عہدوں پر اپنے منظور نظر افسران کو تعینات کررہی ہے جس کے باعث سینئر افسران میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔