عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے، سعودی مفتی اعظم

217

200519-08-
ریاض (آن لائن) سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں سعودی مفتی اعظم اور سعودی سائنٹیفک اینڈ ریسرچ کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں اور موجودہ عالمی وبا کی صورتحال میں عید کی نماز گھر پر ادا کرنا مناسب عمل ہے۔ انہوں نے سعودی شہریوں پر عید کی نماز گھروں پر ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں والدین اپنا زیادہ تر وقت گھروں میں اپنے بچوں کے ساتھ ہی گزاریں۔