نیپرا‘مہنگی انرجی کی لاگت میں کمی کیلیے غیر فعال جینکوز پر فوری فیصلہ کرنے کی سفارش

127

200519-08-
اسلام آباد(اے پی پی)نیپرا نے مہنگی انرجی مکس کی لاگت میں کمی کے لیے غیرفعال جینکوز سے متعلق فوری فیصلہ کرنے کی سفارش کی ہے۔ توانائی کی صورتحال کے متعلق سالانہ رپورٹ 2019ء کے مطابق نیپرا نے کہا ہے کہ غیر فعال بجلی کے پلانٹس کو ترجیحی بنیاد پر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ توانائی کی صورتحال کے متعلق نیپرا کی رپورٹ کے مطابق مجموعی ٹیرف کا اثر کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے کہا گیا کہ وہ این ٹی ڈی سی کے نظام سے کے الیکٹرک کی طرف سے اضافی بجلی کے حصول کے لیے کسی بھی قسم کی طلب کا مکمل تجزیہ کیا جائے، یہ اقدام مجموعی نظام کے مفاد میں ہے اور اس سے بجلی گھروں کی صورتحال بہتر بنانے اور مختصر سے درمیانی مدت کے کے الیکٹرک کے صارفین کے بجلی کی فراہمی کے تسلسل کو تقویت ملے گی۔