ب?ن?? ?? ?اشت?ارفصل ?و???و? ?? حمل? س? محفوظ ر????،زرع? ما ?ر ?ن

342

                بھنڈی کی فصل کو کیڑوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدا ما ت سے متعلق زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کا شتکاراورگھریلوپیمانے پربھنڈی کی پچھیتی فصل کا شت کر نے وا لے عوام الناس بھنڈی کی فصل کو مو سم سرماکے ابتدائی ایا م میں کپا س کی دھبے د ار سنڈ ی سے بچا نے کیلئے بروقت تدار ک کی تدابیرپرعمل درآمد کریں۔

زرعی ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر بروقت تدبیر کی جائے تو فصلوں کو خراب ہونے سے بچایا جا سکتاہے۔ کپاس کی دھبے دا ر سنڈ ی بھنڈ ی کی فصل پر پھل لگتے ہی ا س میں سوراخ کر کے اند ر داخل ہو جاتی ہے جس سے پھل کانا اور بے کار ہوجاتا ہے۔ اگرفصل کاپھل تیاری کے قریب ہو اوراسے بر داشت کرنا مقصو دہوتوماہرینِ ز راعت یا محکمہ ز راعت توسیع و پیشٹ وارننگ کے عملہ کی مشاورت سے ا یسے زہر کاسپر ے کریں جس کا اثرجلد زائل ہوجا ئے۔