جماعت اسلامی خواتین کے تحت آن لائن دورہ تفسیر القرآن مکمل

110

200519-08-
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت فیس بک لائیو اور یوٹیوب چینل سے پیش کیا جانے والا شیخ الحدیث مولانا عطا الرحمن کا آن لائن دورہ تفسیر قرآن الحمدللہ مکمل ہو گیا۔اندرون ملک و بیرون ملک سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے دورہ تفسیر قرآن سے استفادہ کیا۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے سوشل میڈیا پر نوجوان خواتین کے لیے20 رمضان المبارک سے6 روزہ آن لائن لیکچرز کے سلسلے کا بھی آغاز کیا ہے جسے یوتھ ٹرینر صبا ثاقب پیش کررہی ہیں۔اس سلسلے کا اختتامی لیکچر صدر جے آئی یوتھ حلقہ خواتین پاکستان کوثر مسعود پیش کریں گی ۔یاد رہے کہ کورونا کے باعث نقل وحرکت پر پابندی کی وجہ سے رمضان میں میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے آن لائن اصلاحی لیکچرز ، خصوصی دروس،تفسیر قرآن اور دورہ قرآن جاری کیے گئے جن سے اندرون ملک اور بیرون ملک افراد کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا۔