کراچی میں پولیس کی کارروائیاں جاری،مزید72 ملزمان گرفتار

100

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 72 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد پولیس نے امتیاز اسٹور والی گلی میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کر منل عاقب عرف کیکڑا کو گرفتارکر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول ،18 موبائل فون، 12 ہزار نقد رقم اورچھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے متعدد وارداتیں کرنے کا عتراف کیا ہے۔نیو ٹاؤن پولیس نے پی ٹی وی اسٹیشن کے قریب کارروائی کر کے اسٹریٹ کرمنل ایمنل شایان کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول،کئی موبائل فون اور مسروقہ سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پاک کالونی پولیس نے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے2منشیات فروش عرفان زہیر اور عبدالرزاق کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔کر اچی پولیس تر جمان کی جانبٍ سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی کے تینوں زون کی پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں52چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد68ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے15پستول اور بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔