قرنطینہ سے فرارپر50ہزار جرمانہ‘ خیبر پختونخوا میں آردیننس نافذ

98

پشاور (خبر ایجنسیاں) خیبرپختونخوا حکومت نے قرنطینہ سے بھاگنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کریا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں وبائی امراض کنٹرول ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت قرنطینہ سے بھاگنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ مالک مکان کرائے دار کو نہیں نکالے گا اور 80 گز کے مکان کا پانی کا بل نہیں لیا جائے گا۔نافذ کیے گئے آرڈیننس کے مطابق کورونا کے متاثرین اپنی ہسٹری اور جن افراد سے ملے ان کیمعلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی مالک مکان کرایہ دار کو گھر سے نہیں نکالے گا جبکہ 800 اسکوائر فٹ والے فلیٹ کے مالک بھی پانی کے بل سے مستثنیٰ ہوں گے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے اب تک 6230 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 334 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔