مقبوضہ کشمیر میں مسلح جہدوجد کو عوامی حمایت حاصل ہے، سابق بھارتی جنرل

143

سری نگر(آن لائن)بھارتی فوج کے ناردرن آرمی کے سابق کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)ڈی ایس ہوڈانے کہا ہے کہمقبوضہ کشمیرمیں مسلح تحریک عوام کی حمایت سے چل رہی ہے،لوگوں کی حمایت کے بغیر کہیں کوئی مسلح شورش30برس تک باقی نہیں رہتی،کشمیریوں کی حمایت میں پاکستانی پروپیگنڈہ حکمت عملی بہت موثر ہے ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل ڈی ایس ہوڈا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایک جانب تیز رفتار انٹرنیٹ بند ہو اور دوسری جانب مخالف مواد کا توڑ نہ ہو تو بات نہیں بن سکتی،لوگوں کی حمایت کے بغیر کہیں کوئی مسلح شورش30برس تک باقی نہیں رہتی۔