اسرائیل نے ریموٹ کنٹرول سرجیکل ماسک ایجاد کرلیا

458

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب سرجیکل ماسک کا استعمال عام ہوچکا ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے لوگوں نے سرجیکل ماسک کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا ہے۔

کھانا کھانے یا پانی پینے کے دوران سرجیکل ماسک کو چہرے سے ہٹنا پڑتا ہے۔ اس مشکل کو ختم کرنے کے لیے اسرائیل کے سائنس دانوں نے ریموٹ کنٹرول سرجیکل ماسک متعارف کرا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریموٹ کنٹرول ماسک کو کھانا کھانے اور پانی پینے کے دوران بھی چہرے پر پہن کر رکھا جاسکتا ہے۔

اس ماسک کو کھولنے اور بند کرنے کے لیے ایک ریموٹ ہے جسے ہاتھ کی مد سے چلا کر کھانا کھاتے وقت ماسک کو کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی کوئی شخص ماسک پہنے ہوئے کھانا کھا رہا ہوگا تو اسے ہاتھ میں موجود ریموٹ کا استعمال کرنا ہوگا جس سے فوراً ماسک کھل جائے گا اور وہ شخص نوالا اپنے منہ میں ڈال سکے گا۔