و?اب ر?اض ز?اد? و???? ل?ن? وال? مشتر?? طور پر ت?سر? با?لر بن گئ?

236

وہاب ریاض رواں برس ون ڈے میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر تیسرے باﺅلر بن گئے

                پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض رواں برس اب تک ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر تیسرے باﺅلر بن گئے۔

 وہاب ریاض زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میں دو وکٹیں لیکر کے نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن کے ہمسر ہو گئےہیں۔

دونوں نے اب تک 25، 25 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ وہاب ریاض نے 12 میچز میں 25 وکٹیں لیں جبکہ اینڈرسن نے 17 میچز میں سترہ میچ کھیل کر پچیس وکٹیں لیں۔ آسٹریلیا کے مچل سٹارک 34 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 15 میچز کھیل کر30 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔