انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں شامی مہاجرین اردن کی سرحد پر پھنسے ہوئے ہیں جس سے وہاں انسانی بحران کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کہنا ہے کہ رکبان کے کیمپ میں ضروریات کی اشیاء کی شدید قلت ہے اور اردن کی حکومت کو فوری طور پر امدادی تنظیموں کو اس کیمپ تک رسائی کی اجازت دینا چاہیے۔
اکیس جون کو داعش کی جانب سے کیے گئے ایک حملے کے بعد اردن نے اس علاقے کو فوجی زون قرار دے دیا تھا۔ یہاں عورتوں اور بچوں سمیت 70 ہزار افراد پھنسے ہوئے ہیں۔