یورپی یونین نے یوکرین کے تنازعے کے حوالے سے روس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں میں 6 ماہ کی توسیع کر دی۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین نے روس کی 150 سرکردہ شخصیات کے خلاف سفری پابندیوں کے ساتھ ساتھ 30 کاروباری اداروں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ روس کے خلاف یہ پابندیاں یوکرین میں باغیوں کی حمایت کرنے پر2014ء میں عائد کی گئی تھیں۔ ان پابندیوں سے روس کے مالیات، توانائی اور دفاع کے شعبے متاثر ہو رہے ہیں۔