ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے جی۔20 گروپ کی قیادت کے ساتھ شام کے شمال میں ایک سیف زون کے قیام پر بات چیت کی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے صدارتی ترجمان نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ رجب طیب اردوآن نے جی۔20 گروپ کی قیادت کے ساتھ شام کے شمال میں ایک سیف زون کے قیام پر بات چیت کی ہے۔
تاہم اس تجویز کو رکن ممالک کی قیادت اور نمائندوں کی جانب سے قبول یا مسترد نہیں کیا گیا۔ انقرہ کے نزدیک اس امر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کہ ترکی کی تجویز پر عمل درامد کے لیے واضح بین الاقوامی ارادہ موجود نہیں ہے۔
ادھر ایک ترک ذمہ دار کے بیان کے مطابق شام میں ترکی کی جانب سے جاری آپریشن فرات کی ڈھال کو روس کی سپورٹ حاصل ہے.
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات میں باور کرایا ہے کہ ترکی اپنی سرحد کو داعش سے پاک کرنے کے لیے جو کوششیں کر رہا ہے روس کو ان پر کوئی اعتراض نہیں۔