میٹرو پاکستان کی خون کے عطیات کی وصولی کی مہم میں معاونت

57

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹرو پاکستان کی جانب سے اس کی زندگی بچانے کی مہم کے تحت اسلام آباد،لاہور اور فیصل آباد میں چھ اسٹورز میںخون کے عطیات کی وصولی کی مہم کا انتظام کیا گیا اور بلڈ کیمپس لگائے گئے جہاں ادارے کے ملازمین اور صارفین کو خون عطیہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔کورونا وائرس کی وباء کے دوران لاک ڈاؤن کے نتیجے میں خون کے عطیات دینے والوںکی تعداد میںنمایاں کمی ہوئی ہے۔