عمراکمل نے پی سی بی کی 3سالہ پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی

182

لاہور(جسارت نیوز) ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل نے انڈیپنڈنٹ ڈسپلنری پینل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی، پی سی بی نے عمراکمل پر 3سال کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔عمر اکمل ایک مرتبہ پھر اپنے موقف پر ڈٹ گئے، پی سی بی کی جانب سے لگائی پابندی کے خلاف ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم کے ذریعے اپیل دائر کر دی۔ کرکٹ بورڈ 15 روز کے اندر آزاد ایڈجیوڈیکٹر کی تقرری کرے گا۔مڈل آرڈر بلے باز پر پی ایس ایل سے قبل بکیوں کے رابطے رپورٹ نہ کرنے کا الزام تھا، انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ میں شامل 2 شقوں کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی جو 19 فروری 2023 تک نافذ العمل ہے۔