دوران پرواز نوٹ 7 موبائل استعمال نہ کریں

246

آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوران پرواز سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 استعمال یا ری چارج نہ کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون ساز کمپنی سام سنگ نے بیٹری نقائص کی شکایات موصول ہونے پر گزشتہ ہفتے گلیکسی نوٹ 7 کی فروخت منسوخ کرنے اور مختلف ممالک سے گلیکسی نوٹ 7 کے 25 لاکھ کے قریب سیٹ واپس منگوانے کا اعلان کیا تھا جو کمپنی کی ساکھ کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قنطاس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سام سنگ آسٹریلیا کی جانب سے گلیکسی نوٹ 7 پرسنل الیکٹرونک ڈیوائس واپس منگوانے کے اعلان کے پیش نظر اندرون ملک اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں سے گزارش ہے کہ اگر ان کے پاس گلیکسی نوٹ سیون ہے تو وہ دوران پرواز اسے استعمال یا چارج نہ کریں۔