دبئی: متحدہ عرب امارات نے مریخ پر اپنا پہلا مشن بھیجنےکا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کا مریخ پر پہلا مشن جاپان کے ٹینیگشیما جزیرے سے 15 جولائی کو جاپان سے روانہ کیا جائے گا جبکہ مشن میں کوئی خلاء بازسوار نہیں ہوگا۔
مریخ پر کسی بھی عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والایہ پہلا مشن ہوگا جو 49 کروڑ 50 لاکھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے سرخ سیارے کے مدار میں پہنچےگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات نے اپنے پہلے خلاء نورد ہذا المنصوری کو خلاء میں بھیجا تھا۔