سندھ حکومت سے فوری2 ارب روپے کی گرانٹ جاری کرنے کامطالبہ

104

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے مزدور یونین سی بی اے نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیر بلدیات سید ناصر حُسین شاہ،سیکرٹری بلدیات اور سیکر ٹری خزانہ سمیت چیف سیکرٹری سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ گورننگ باڈی کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ حکومت فوری طور پر دو ارب روپے کی گرانٹ جاری کرے تاکہ کئی برسوں قبل ریٹا ئرڈ ہونے والے ملازمین کو ان کے واجبات اور بقایا جات ادا کر دیے جائیں۔ مزدور یونین سی بی اے کے چیئر مین عبدالمتین شیخ‘ صدر افضال حُسین صدیقی اور چیئر مین میڈیا سیل محمد انور شیخ نے مشترکہ بیان میںکہا کہ چیئرمین گورننگ باڈی اور وزیر بلدیات سید ناصر حُسین شاہ کی سربراہی میں کے ڈی اے کو دو ارب روپے مالی گرانٹ کے لیے سفارشات منظور کرکے حکومت سندھ کو کئی ماہ قبل بھیجی جاچکی ہیں۔