کوئی صوبہ راضی نہیں تھا ، بڑی مشکل سے ٹر ینیں کھلوائیں ، شیخ ر شید

153

راولپنڈی (آن لائن)ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صوبے راضی نہیں تھے۔بڑی مشکل سے ٹرینیں کھلوائیں۔ ٹرین آپریشن کی جزوی بحالی پر تمام صوبوں کا شکر گزار ہوں۔ 31مئی تک 20 ٹرینیں چلا دی جائیں گی آن لائن ٹکٹنگ میں خامیاں دور کر رہے ہیں جب تک عمران خان بزدار کے ساتھ ہیںکسی کارکردگی کی ضرورت نہیں۔ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں آرہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاک ڈائون میں نرمی کے بعد بدھ کے روز ٹرین آپریشن کی بحالی کے موقع پر راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ٹرین میں سماجی فاصلے کے ساتھ بٹھایا گیا ۔آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے پرتمام صوبوں کا شکرگزار ہوں آن لائن ٹکٹ میں خامیاں ہیں جسے دور کریں گے۔ ملتان، سکھر، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور راولپنڈی سے ٹرینیں چلی ہیں پوری کوشش ہے ایس او پیزپر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ پوری دنیا میں 70فیصد مسافروں کے ساتھ فاصلہ رکھا گیا ہے ہم نے 60فیصد کا فاصلہ رکھا ہے۔ سندھ حکومت نے کوئی اعتراض نہیں کیا صرف ٹی وی پر اعتراض کیاخسارہ تو ہوگا مگر ریلوے عوام کی ہے انکی خدمت کرنی ہے ہم نے آڑھت نہیں کرنی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین چلانے کے لیے کوئی صوبہ تیار نہیں تھا۔تمام تر حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں 31جولائی تک بہت سی تحقیقات ہوں گی۔ جھاڑو پھرے گا۔شہباز شریف ٹارزن بنا ہواہے اس کو پتا ہے میرا نام ای سی ایل میں آرہا ہے۔ ہم ناموس رسالت کے سپاہی ہیں چھوٹے موٹے معاملات لگے ہیں لگے رہیں گے۔ آئی پی پی کے لیے کمیٹی بن گئی ہے چینی والے آٹے والے سب عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔ جب تک عمران خان ساتھ ہے بزدار کو کوئی خطرہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی بیماری کا کوئی پتا نہیں ہے۔