ناسا نے زمین کے قریبی سیارچہ پرخلائی مشن بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لیں

218

خلائی تحقیق کے امریکی قومی ادارہ (ناسا) نے زمین کے قریبی سیارچہ پر اپنا خلائی مشن بھیجنے کی تما تیاریاں مکمل کر لیں۔

جمعرات کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اس خلائی مشن سے نظام شمسی کے آغاز کے بارے میں بعض معلومات مل سکتی ہیں ۔یونیورسٹی آف ایریزونا کے پروفیسر دانتے لوریٹا نے بتایا کہ اوسیریس نامی خلائی جہاز کیپ کنیورل کی روانگی آج (جمعرات ) کو کسی بھی وقت متوقع ہے ۔ اس خلائی مشن کی روانگی کا بنیادی مقصد زمین کے قریبی سیارچہ سے کاربن کی زیادہ مقدار کا حامل مواد تحقیقی مقاصد کے لئے زمین پر لاناہے ۔